کراچی میں تیز ہوائیں اور آندھی کا الرٹ جاری، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں تیز ہواؤں اور اندھی کا الرٹ جاری کردیا اور کہاہے کہ تیز ہواؤں کی وجہ سے کمزور انفرااسٹرکچر کو نقصان ہوسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ موسمیات نے تیز ہوائیں چلنے کا الرٹ جاری کردیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ مغربی،جنوبی بلوچستان اور کراچی میں شمال مغرب سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 2 فروری بروز بدھ سے2دن کے لیے کراچی اور بلوچستان میں ہواؤں کی رفتار 36 سے 45 کلومیٹر تک چلنے کا امکان ہے،کبھی کبھی ہواؤں کی رفتار 54 کلومیٹر فی گھنٹہ کو بھی چھوسکتی ہے۔

الرٹ میں کہا گیا ہے کہ تیز ہواؤں کی وجہ سے گرد و غبار اڑ سکتا ہے اور ہواؤں کا سلسلہ آج(بدھ) دوپہر سے 3 فروری تک جاری رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ تیز ہواؤں کی وجہ سے کمزور انفرااسٹرکچرکو نقصان ہوسکتاہے اور سمندر میں طغیانی ہوسکتی ہے۔

اس لئے ماہی گیر 2 دن احتیاط کریں۔محکمہ موسمیات نے بدھ سے کراچی اور بلوچستان میں تیز ہوائیں چلنے سے سردی بڑھنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہواں کی سمت تبدیل ہونے سے سردی یا خنکی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہاکہ موسم میں تبدیلی کسی نئے سسٹم کے باعث نہیں ہوگی۔ اس دوران کم سے کم درجہ حرارت 12 اورزیادہ سے زیادہ 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق الرٹ جاری کردیا ہے، مغربی ہواؤں کا سلسلہ پنجاب میں داخل ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج بدھ سے جمعرات کی رات تک ملک کے مختلف مقامات پر بارشوں کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: محکمہ موسمیات نے ممکنہ برف باری اور بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا

لاہور، قصور، شیخوپورہ،گوجرانولہ، فیصل آباد،سرگودھا،سیالکوٹ، نارووال میں تیز بارشوں امکان ہے۔ بارشوں کے باعث نشینی علاقوں میں پانی جمع ہوسکتا ہے۔