فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی کیلئے دپیکا پڈوکون کی ممبئی سے قطر روانگی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی کیلئے ممبئی سے قطر کیلئے روانہ ہوگئیں جبکہ سوشل میڈیا پر بھارتی انتہا پسند ان کی نئی فلم پٹھان پر پابندی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کا گانا ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر شور مچ گیا۔ دپیکا پڈوکون کے زعفرانی لباس اور شاہ رخ کے گرین پہننےکو بھارتی پرچم سے تشبیہ دیتے ہوئے گانے کو توہین آمیز قرار دیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایرانی اداکارہ احتجاجی مظاہروں کی حمایت کرنے پر گرفتار

بے شرم رنگ نامی گیت آج سے 2 روز قبل ریلیز کیا گیا جس میں مداحوں نے شاہ رخ کے ہمراہ دپیکا کی پرفارمنس پر داد دی تاہم سوشل میڈیا صارفین تعریف اور توہین آمیز تبصروں کے باعث 2 دھڑوں میں بٹ گئے۔

انتہا پسند ہندوؤں نے گیت کیلئے ہیرو اور ہیروئن کے پہنے گئے لباس کو تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ ہندو مذہب میں بھی زعفرانی رنگ کو مقدس سمجھے جانے کے باعث شاہ رخ خان اور دپیکا کو بد ترین تنقید کا سامنا ہے۔

دوسری جانب دپیکا پڈوکون فلم پٹھان کی تشہیر میں مصروف رہنے کے بعد گزشتہ روز بھارت سے قطر کیلئے روانہ ہوئیں۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ روانگی کے وقت دپیکا کے چہرے پر پریشانی یا فکر مندی کے آثار نہیں تھے بلکہ وہ خوشی خوشی روانہ ہوئیں۔

خیال رہے کہ قطر میں دپیکا پڈوکون فیفا ورلڈ کپ فائنل میچ کی ٹرافی کی رونمائی کیلئے گئی ہیں جو ٹرافی کی رونمائی کرنےو الی پہلی عالمی شخصیت کی حیثیت سے اختتامی تقریب میں بھی شریک ہوں گی۔ ورلڈ کپ کا فائنل میچ آج فرانس اور ارجنٹینا کے مابین ہوگا۔

 

Related Posts