لندن: برطانیہ کے شہزادہ ہیری کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں جمہوریت خطرے میں ہے، انہوں نے کہا کہ وزرا اپنے مفادات کا دفاع کررہے ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لندن میں گفتگو کرتے ہوئے شہزادہ ہیری کا کہنا تھا کہ برطانیہ کو عالمی سطح پر ہماری پریس اور حکومت سے پرکھا جاتا ہے، ان دونوں کے بارے میں میرا یقین ہے کہ وہ سب سے نیچے ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادہ ہیری 130 سال میں عدالت میں ثبوت پیش کرنے والے پہلے سینئر شاہی فرد ہیں، شہزادہ ہیری آج پھر عدالت میں پیش ہوں گے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شہزادہ ہیری نے فون ہیکنگ کیس میں لندن ہائی کورٹ میں مرر گروپ نیوز پیپرز کے خلاف دستاویز جمع کرادیں۔
مزید پڑھیں:بیرونی سازش کا بیانیہ جھوٹا، خدیجہ شاہ کیلئے پاکستان سے رابطے میں ہیں۔امریکا
اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ جب وہ نو عمر تھے تو اخباروں نے ان کی وائس میل ہیک کی اور بھائیوں کے درمیان اعتماد کی فضا خراب کی۔شہزادہ ہیری کا مزید کہنا تھا کہ روزنامہ مرر نے ان کی پرورش پر تخریبی اثرات ڈالے ہیں۔