مرغی کے گوشت کی طلب بڑھ گئی،قیمت میں غیر معمولی اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مرغی کے گوشت کی طلب بڑھ گئی،قیمت میں غیر معمولی اضافہ
مرغی کے گوشت کی طلب بڑھ گئی،قیمت میں غیر معمولی اضافہ

کراچی: بڑے مویشیوں خاص طورپرگائیں میں خطرناک مرض پیداہونے کے بعد کراچی سمیت زیریں سندھ میں بڑے گوشت کی فروخت میں کمی ہونے سے مرغی کے گوشت کی طلب میں کافی اضافہ ہوگیاہے جس کی وجہ سے کراچی سمیت زیریں سندھ بھرمیں مرغی کے گوشت کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔

مرغی کاگوشت غریب طبقے کی قوت خریدسے باہرہوگیاہے اس سلسلے میں کیے جانے والے سروے کے مطابق بڑے مویشیوں میں لمپی نامی خطرناک مرض پھیلنے کے بعد زیریں سندھ میں بڑے گوشت (بیف)کا استعمال کم ہوگیاہے۔

جس کے باعث مرغی کے گوشت کی طلب بڑھ گئی ہے جس کی وجہ سے اس کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ ہوگیا ہے، جو سفید پوش طبقہ خریدنے سے قاصر ہے۔

پنگریواورگردونواح کے شہروں سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق ان شہروں میں مرغی کے گوشت کی فی کلوقیمت ساڑھے پانچ سوروپے سے بھی تجاوزکرگئی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں چکن میں کونسی خطرناک بیماری پھیل گئی، مرغی کا گوشت کھانا کتنا خطرناک ہوسکتا ہے؟

کراچی سمیت زیریں سندھ میں ہونے والی شادیوں کی بڑے پیمانے پرجاری تقریبات میں بھی بیف کے بجائے چکن کااستعمال زیادہ ہورہاہے اس صورتحال میں پولٹری فارمرزکی چاندی ہوگئی ہے اورفارمرزنے راتوں رات بھاری منافع کمالیاہے جس کی وجہ سے پولٹری فارمرزبہت خوش دکھائی دیتے ہیں۔

Related Posts