کراچی:پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس کا کہنا ہے مجھے بے جرم قتل کی گئی نور مقدم کے قتل کے کیس کے فیصلے کا انتظار ہے۔
زارا نور عباس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ’نور مقدم کیس میں تاخیر پریشان کْن ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ ذرا تصور کریں، اگر یہ کل آپ کے ساتھ ہو۔
خدا نخواسطہ آپ کے بوڑھے والدین کو مہینوں تک اس طرح عدالت میں گھسیٹا جائے، تو اْس وقت آپ کیا کریں گے؟زارا انور عباس نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ظلم کے خلاف اپنی آواز کو بلند کریں۔
واضح رہے کہ 20 جولائی کو تھانہ کوہسار کی حدود ایف سیون فور میں 27 سالہ لڑکی نور مقدم کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔نور مقدم کے قتل کا مقدمہ والد کی مدعیت میں تھانہ کوہسار میں درج ہے۔
مزید پڑھیں: صبا قمر نے گلوکاری کی دنیا میں بھی قسمت آزمائی کا فیصلہ کرلیا