دوحہ: قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کے آخری سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن فرانس نے شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کرتی مراکش کو 2-0 سے شکست دے کر فائنل کیلئے رسائی حاصل کرلی۔
قطر کے البیت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں فرانس کی ٹیم پہلے ہاف میں حاوی رہی۔ فرانس کی جانب سے ہرنان ڈس نے پانچویں منٹ میں گول کردیا اور ہاف ٹائم تک مقابلہ ایک صفر رہا۔
دوسرے ہاف میں مراکش کو کئی مواقع ملے لیکن کوئی بھی کھلاڑی گول نہ کرسکا، 79 ویں منٹ میں مووانی نے ایک اور گول کرکے دفاعی چیمپئن کی برتری دگنی کردی۔
فیفا ورلڈکپ، کروشیا کو شکست، ارجنٹینا نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
اس طرح دفاعی چیمپئن فرانس نے 0 -2سےمراکش کو شکست دے کر مسلسل دوسری بارفائنل میں جگہ بنالی، جس کے بعد فرنچ کھلاڑیوں نے جیت کا بھرپور جشن منایا۔
ارجنٹینا اور فرانس کے درمیان فیفا ورلڈ کپ کا فائنل 18 دسمبر بروز اتوار کو لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسری پوزیشن کے لئے کروشیا اور مراکش کی ٹیمیں 17 دسمبر کو خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔
دوسری جانب ٹیم کی شکست پر مراکش کے مداحوں کے دل ٹوٹ گئے، دارالحکومت کاسا بلانکا میں لڑکیاں پھوٹ پھوٹ کے روپڑیں۔
واضح رہے کہ فرانس چوتھی بار فیفا ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچا ہے، فرانس 1998 اور 2018 میں ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرچکا ہے۔