کراچی کے علاقے ڈیفنس کے ڈپارٹمنٹل اسٹور میں آتشزدگی، لاکھوں کا سامان جل گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے علاقے ڈیفنس کے ڈپارٹمنٹل اسٹور میں آتشزدگی، لاکھوں کا سامان جل گیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس کے ڈپارٹمنٹل اسٹور میں آتشزدگی، لاکھوں کا سامان جل گیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں واقع ڈپارٹمنٹل اسٹور میں آتشزدگی کے باعث لاکھوں کا سامان جل کر راکھ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس کے ڈپارٹمنٹل اسٹور میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں عمارت کے گراؤنڈ فلور پر موجود لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور ریسکیو حکام جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جارہا ہے۔ فائر بریگیڈ کا عملہ آگ پر قابو پانے میں مصروف ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی کے علاقے عزیز بھٹی پارک کے قریب جھاڑیوں میں آگ لگ گئی تھی  جسے بجھانے کیلئے فائر بریگیڈ حکام موقعے پر پہنچ گئے۔

آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی تھیں، علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ آگ کے شعلے دور سے ہی بھڑکتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی کے علاقے عزیز بھٹی پارک کے قریب جھاڑیوں میں آگ لگ گئی

Related Posts