جنگ ستمبر کی یاد میں یومِ دفاع کی بڑی تقریب کل ہوگی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یومِ دفاع
(فوٹو: آن لائن)

راولپنڈی: جنگِ ستمبر 1965 کی یاد میں قومی یومِ دفاع کی بڑی تقریب کل جمعہ کے روز آرمی کے ہیڈ کوارٹرز جی ایچ کیو میں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق یوم دفاع کی بڑی تقریب کل جمعہ کو جی ایچ کیو میں منعقد ہوگی۔وزیراعظم شہباز شریف تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے، تقریب میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بھی شرکت کریں گے۔

جنگ ستمبر1965 میں پاکستانی قوم نے بھارت کو شکست کیسے دی؟

تقریب میں مسلح افواج کے سربراہان، سفیران اور ارکان اسمبلی بھی شریک ہوں گے۔ اس کے علاوہ ملک کی نامور سیاسی و سماجی شخصیات اور عسکری عہدیداران شریک ہوں گے۔ تقریب میں جنگ ستمبر 1965 کو یاد کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ  عسکری اعتبار سے جنگ ستمبر 1965 دنیا کی تاریخ میں ناقابلِ فراموش دن ہے جب پاکستانی قوم نے خود سے کئی گنا بڑے دشمن بھارت کو شکست دے دی اور ہر سال اسی تاریخی واقعے کی یاد میں یومِ دفاع منایا جاتا ہے۔

ستمبر 1965 کی جنگ میں بھارت نے کئی گنا زیادہ لشکر اور دفاعی وسائل ہمارے خلاف جھونکتے ہوئے چھوٹے سے پڑوسی ملک پاکستان پر غیر اعلانیہ طور پر رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چوری چھپے حملہ کردیا تاہم پاکستانی قوم اور پاک فوج نے اس کا منہ توڑ جواب دیا۔

قوم نے بھارتی حملے کا بے مثال عزم و ہمت اور بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا اور دشمن کے سارے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ عالمی سطح پر بھی شرمندگی بھارتی حکومت کے حصے میں آئی۔ دو طرفہ جنگ نے ثابت کیا کہ کوئی بھی جنگ فوج نہیں، بلکہ قوم ہی جیتتی یا ہارتی ہے۔

Related Posts