بھارت کے ہاتھوں شکست، بابر اعظم نے ذمہ داری قبول کرلی

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
بھارت کے ہاتھوں شکست، بابر اعظم نے ذمہ داری قبول کرلی
بھارت کے ہاتھوں شکست، بابر اعظم نے ذمہ داری قبول کرلی

سری لنکا میں کھیلے جارہے ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 356 رنز بنائے قومی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 32 اوورز میں 128 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

پاکستان کی جانب سے کوئی بھی کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکا، صرف چار کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہوسکے، فخر زمان نے 27 رنز بنائے، افتخار احمد اور آغا سلمان نے 23، 23 رنز بنائے،کپتان بابر اعظم صرف 10 رنز بنا کر پانڈیا کا نشانہ بنے۔

بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے پانچ کھلاڑیوں آؤٹ کیا اور بھارت کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

کپتان بابر اعظم نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی کھلاڑی ہمارے بولرز کے خلاف پلان بنا کر آئے تھے، انہوں نے ہمارے بولرز کے خلاف اچھی کرکٹ کھیلی۔

مزید پڑھیں:ایشیا کپ سپر فور میں بھارت کے ہاتھوں بابر الیون کو شرمناک شکست

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ جسپریت بمراہ اور سراج نے اچھی بولنگ کی ہے۔

Related Posts