زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی، اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جو اعداد وشمار جاری کیے گئے ہیں اُن کے مطابق غیرملکی قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کا حجم 7 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کم ہوگیا جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 4 ارب 31 کروڑ 19 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

مرکزی بینک کے مطابق 12 مئی کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 9 ارب 93 کروڑ 75 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی، جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 62 کروڑ 56 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں رواں سال بھی آم کی فصل متاثر، پیداوار 20 فیصد تک کم رہنے کا خدشہ

دوسری جانب سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیشگوئی کی ہے کہ رواں برس ستمبر تک زرِ مبادلہ ذخائر 2 ارب ڈالرز سے کم ہوجائیں گے۔ 

Related Posts