جعلی اور غیرمعیاری ادویات کیخلاف ملک گیر کارروائیوں کا فیصلہ، ایکشن پلان تیار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کارروائیوں کیلئے نیا ڈرگ کنٹرولر تعینات، علامتی تصویر

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے خط پر وزیر اعظم شہباز شریف نے فوری ایکشن لیتے ہوئے جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے خط پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے فوری ایکشن لیتے ہوئے جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے حکومت نے ذیشان نذیر باجر کو نیا ڈرگ کنٹرولر ڈائریکٹر مقرر کر دیا ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ذیشان نذیر باجر اس سے قبل ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ڈریپ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ان کی تقرری وزیراعظم کی منظوری اور سنٹرل سلیکشن بورڈ کی سفارش پر عمل میں لائی گئی ہے، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

تقرری وزارت قومی صحت سروسز، ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن کے تحت ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (DRAP) میں کی گئی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ جعلی اور غیر معیاری ادویات بنانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Related Posts