مقبوضہ جموں وکشمیر کے 11اضلاع میں کل سے کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ جموں وکشمیر کے 11اضلاع میں کل سے کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ
مقبوضہ جموں وکشمیر کے 11اضلاع میں کل سے کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ

سرینگر:ہندوستان کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض انتظامیہ نے کورونا کی تیزی سے پھیلتی ہوئی وبا کے پیش نظر سرینگر سمیت مقبوضہ علاقے کے گیارہ اضلاع میں کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کورونا کرفیو سرینگر، اسلام آباد، بارہمولہ، بڈگام، کولگام، پلوامہ، گاندربل، جموں، کٹھوعہ، ریاسی او راودھمپور سمیت گیارہ اضلاع میں جمعرات کو شام بجے سے پیر کی صبح سات بجے تک کیلئے نافذ کیاجائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سلسلے میں تفصیلی احکامات ڈسٹرکٹ مینجمنٹ ایکٹ کے تحت متعلقہ ڈپٹی کمشنر جاری کریں گے۔جاری کئے گئے احکامات پر عملدرآمد کرایا جائے گا۔

ادھر ڈپٹی کمشنرسرینگر محمد اعجاز نے ایک ٹویٹ میں تصدیق کی ہے کہ سرینگر میں کل شام سات بجے سے پیر کی صبح سات بجے تک کورونا کرفیو نافذ کیاجارہا ہے۔اس دوران عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ملیر،لیاقت آباد، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آبادودیگر علاقوں میں لاک ڈاؤن، آمد ورفت اور ڈبل سواری بند

Related Posts