پاکستانی سائنسدانوں کا کارنامہ، پہلا وینٹى لیٹر تیار کرلیا، ڈریپ نے منظوری دے دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی اے ای سی نے پہلا وینٹى لیٹر تیار کرلیا، ڈریپ نے تیاری کی منظوری دے دی
پی اے ای سی نے پہلا وینٹى لیٹر تیار کرلیا، ڈریپ نے تیاری کی منظوری دے دی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان ایٹمى توانائى کمیشن (پی اے ای سی) نے کورونا کى وبا کے تناظر میں ملکی وسائل سے تیار کردہ پہلا آئی سی یو وینٹى لیٹر “آئی لیو” کے نام سے متعارف کرا دیا ہے جبکہ ڈریپ نے اس وینٹى لیٹر کے استعمال اور تیاری کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے ۔

بدھ کو پی اے ای سی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ و ینٹى لیٹر پاکستان ایٹمى توانائی کمیشن کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے مقامى وسائل سے تمام تر مروجہ طبى معیارات کے مطابق تیار کیا ہے۔ پاکستان ایٹمى توانائی کمیشن کے اسپتالوں کے ڈاکٹرز نے بھى اس سلسلے میں قابل قدر رہنمائی فراہم کى۔ بہت سى سائنسى جانچ کے علاوہ یہ وینٹی لیٹر پاکستان انوویشن اینڈ ٹیکنالوجی سنٹر (پی آئی ٹی سی) اور پاکستان انجینئرنگ کونسل (پی ای سی) کے معیارات پر بھى پورا اترا ہے۔

اس وینٹی لیٹر مشین پر جناح اسپتال لاہور میں بھى جانچ کى گئى۔ اس جانچ میں بہت سے ماہرین جن میں طبى ماہرین اور بائیو ٹیکنالوجی اور بائیو میڈیکل انجینئرز شامل تھے، نے اس کو کامیاب قرار ديا ہے۔

پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے ترجمان شاہد ریاض خان نے بتایا کہ ڈریپ نے ایٹمی توانائی کمیشن کے تیار کردہ اس وینٹى لیٹرکے استعمال اور تیاری کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے اور اس طرح یہ ملک میں تیار کردہ پہلا وینٹی لیٹر ہے جسے ڈریپ نے منظور کیا ہے۔

اس موقع پاکستان ایٹمى توانائی کمیشن کے سربراہ محمد نعیم (ہلال امتیاز اور ستارہ امتیاز ) نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ ڈریپ کی اس فائنل منظورى کے بعد” آئی لیو ” نامى اس وینٹى لیٹر کى بڑے پیمانے پر تیارى شروع کردى جائے گى تاکہ کورونا وائرس کی وبا کے دنوں میں مریضوں کو جلد از جلد یہ سہولت مہیا کى جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں : یکم مئی مزدوروں کا عالمی دن، سندھ حکومت کا صوبے میں عام تعطیل کا اعلان

Related Posts