لاڑکانہ میں ہاؤسنگ کالونی کے رہائشیوں کو مفت مالکانہ حقوق دینے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاڑکانہ میں ہاؤسنگ کالونی کے رہائشیوں کو مفت مالکانہ حقوق دینے کا فیصلہ
لاڑکانہ میں ہاؤسنگ کالونی کے رہائشیوں کو مفت مالکانہ حقوق دینے کا فیصلہ

کراچی: سندھ کابینہ نے اجلاس میں لاڑکانہ ہاؤسنگ کالونی کے رہائشیوں کو مفت مالکانہ حقوق دینے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے لاڑکانہ میں واقع ہاؤسنگ کالونی کے رہائشیوں کو مالکانہ حقوق دینے کی منظوری دیدی، مالکانہ حقوق مفت دیے جائینگے۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ یہ مالکانہ حقوق کراچی کے کچی آبادی کے رہائشیوں کو بھی دیے جائیں گے۔

مزید برآں سندھ کابینہ نے سندھ کے ہر ضلع میں یونیورسٹی یا یونیورسٹی کا کیمپس قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے، اجلاس میں کابینہ نے کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی قائم کرنے کی منظوری بھی دی ہے۔

سندھ کابینہ نے میئر کے ای سی کو کے ڈی اے، ایم ڈی اے اور ایل ڈی اے کی گورننگ باڈیز کے ممبر بنانے کی منظوری دے دی۔

اجلاس میں سندھ کابینہ نے نیورو سائکائٹرک سینٹر کراچی قائم کرنے کی منظوری بھی دی ہے، نیورو سائکائٹرک سینٹر 10 ایکڑ کے رقبے پر ملیر میں قائم کیا جائے گا، اس زمین کی مالیت 12.5 ملین روپے فی ایکڑ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹر بورڈ اب میئر کراچی کے ماتحت ہوگا۔ سندھ کابینہ نے منظوری دیدی

کابینہ اجلاس میں  سندھ ہیلتھ سروس رولز 2022 کی منظوری بھی دی گئی، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی پوسٹ کی درجہ بندی میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اب ایم ایس کی پوسٹ گریڈ انیس اور بیس کے افسران بھی تعینات ہو سکیں گے تاہم ایم ایس کی پوسٹ پر گریڈ 20 میں پروموشن پر اثر نہیں پڑے گا۔

Related Posts