لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ قومی اتفاق رائے سے کیا گیا ہے، اسد عمر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Decision to ease lockdown to be implemented with national unity: Asad

اسلام آباد:  وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے ملک میں لاک ڈاؤن کو مرحلہ وار کم کرنے کے فیصلے پر قومی یکجہتی کے جذبے سے عمل کرنے کا عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اتوار کے روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ تمام اکائیوں  کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں کیساتھ ملکر بنائی گئی قومی سطح کی پالیسی پرعمل درآمد کا وقت آگیا ہے۔

وزیر منصوبہ بندی نے کہا ہے کہ ہمیں خوشی ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا تاہم لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد لوگوں کو مزید احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لئے بروقت فیصلوں اور اقدامات کے لئے 31 مارچ سے بغیر کسی وقفے کے کام کر رہا ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے ٹیسٹ کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے اور ہفتے کو 13500 ٹیسٹ کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اب کورونا وائرس کے ٹیسٹ کرنے کے لئے مکمل طور پر 70 لیبارٹریاں موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا سندھ میں کل سے مارکیٹس کھولنے کا اعلان

وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ آنے والے دنوں میں کورونا وائرس کے کیسزمیں اضافے کی صورت میں موثر ردعمل کو یقینی بنانے کے لئے ایک نظام تیار کیا جارہا ہے۔

Related Posts