سی این جی سیکٹر کو سردیوں میں گیس کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

CNG stations yet again shut down for three days in Karachi

اسلام آباد:حکومت کی جانب سے سی این جی سیکٹر کو سردیوں میں گیس کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اس حوالے سے کابینہ توانائی برائے کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، اجلاس میں سردیوں کیلئے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کی طلب سے متعلق تجاویز منظور کی گئیں جبکہ کیپٹو پاور کو بھی گیس کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ کٹوتی والی گیس گھریلو صارفین کو فراہم کی جائے گی۔

کابینہ توانائی کمیٹی کاوفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں پیٹرولیم ڈویژن نے سردیوں کیلئے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان پیش کیا۔

توانائی کمیٹی نے سردیوں کیلئے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کی طلب سے متعلق تجاویز منظور کرتے ہوئے گیس کی رسد سے متعلق تجاویز آئندہ اجلاس میں دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایکسپورٹ انڈسٹری کو گیس کی فراہمی جاری رکھی جائے گی جبکہ گیس کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے گیس پریشر مینجمنٹ پلان اپنایا جائے گا۔

اجلاس میں سردیوں میں سی این جی سیکٹر اور کیپٹو پاور کو گیس کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ لوڈ مینجمنٹ پلان میں صنعتی سرگرمیوں کو ترجیح دی جائے گی۔

اس حوالے سے ترجمان کا کہنا ہے کہ مختلف شعبوں کیلئے گیس کی کٹوتی کی جائیگی اور کٹوتی والی گیس کی گھریلو صارفین کو فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

مزید پڑھیں: صنعتوں کو تباہی سے بچانے کیلئے گیس فراہم کی جائے ،زبیر موتی والا

واضح رہے کہ سردیوں میں گیس کے بحران کے حوالے سے پہلے آگاہ کیا جاچکا ہے، اب جبکہ سردیوں کی آمد ہے، توائی کمیٹی کے اجلاس میں اس حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔

Related Posts