ہوا بازی کی بین الاقوامی آڈٹ ٹیم کے ذریعے پی آئی اے کا مکمل آڈٹ کرانے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PIA launches flights from Karachi to Skardu

کراچی: ہوا بازی کی بین الاقوامی آڈٹ ٹیم قومی ایئر لائن کا مکمل آڈٹ کرے گی۔تفصیلات کے مطابق ہوا بازی کی بین الاقوامی آڈٹ ٹیم اگلے مہینے پاکستان کا دورہ کرے گی، ایاٹا آپریشنل سیفٹی آڈٹ IOSA ٹیم پی آئی اے کا مکمل آڈٹ کرے گی۔

آڈٹ کا مقصد پی آئی اے کے سیفٹی میعار اور طیاروں کی جانچ پڑتال ہے، ایئر لائنز کا ہر دو سال بعد اس سلسلے میں دوبارہ جائزہ لیا جاتا ہے۔انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (آئی اے ٹی اے) کے تحت تجارتی ہوا بازی کی حفاظت کی کارکردگی کے نتائج جاری کیے جاتے ہیں۔

ان نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہوائی حادثات کی روک تھام میں آئی او ایس اے (ایاٹا آپریشنل سیفٹی آڈٹ) کی کتنی اہمیت ہے اور اس کی پاس داری کتنی ضروری ہے۔

IOSA سرٹیفیکیشن آڈٹ ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تشخیصی نظام ہے جو ایک ایئر لائن کے آپریشنل مینجمنٹ اور کنٹرول سسٹم کا اندازہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

دوسری جانب یورپ اور برطانیہ کے لیے پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی کے سلسلے میں انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ پی آئی اے 65 سال پرانے روٹ سے دست بردار نہیں ہوگی، قومی ایئر لائن نے پابندی کے دوران متبادل ذرائع سے آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چارٹرآپریشن کی خواہش مند کمپنیوں کے لیے پی آئی اے نے ٹینڈر بھی جاری کر دیا، یورپ اور برطانیہ کے لیے چارٹرڈ آپریشن کی پیشکشیں طلب کی گئیں، اشتہار میں کہا گیا ہے کہ چارٹر طیاروں کی خدمات 3 سے 6 ماہ کے لیے حاصل کی جائیں گی۔

Related Posts