قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس‘ تعلیمی ادارے 5اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM to chair NCC meeting on coronavirus today

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد‘ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ تمام تعلیمی ادارے اور دیگر سرگرمیاں 5 اپریل 2020 تک معطل رہیں گی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد کیا گیا‘جس میں اہم فیصلے کئے گئے‘اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سمیت وفاقی وزرا وسیکریٹریز شریک ہوئے۔

قومی سلامتی کے اجلاس میں کرونا وائرس کے خطرے سے متعلق صورتحال پر غور کیا گیا اور قومی سلامتی کمیٹی نے کرونا وائرس کی روک تھام سے متعلق اہم فیصلے کئے۔
جبکہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپنی ٹوئٹ کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ ہوا ہیکہ ملک بھر میں 5 اپریل تک تمام سرکاری ونجی تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں گے جس میں تمام مدارس بھی شامل ہیں جب کہ 27 مارچ کو تعلیم اداروں کی بندش کے فیصلے پر نظرثانی بھی کی جائے گی اور جو بھی فیصلہ ہوگا اس سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔

Related Posts