پنجاب کے پارکوں میں ٹک ٹاکرز کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجاب کے پارکوں میں ٹک ٹاکرز کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ
پنجاب کے پارکوں میں ٹک ٹاکرز کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

لاہور: مینار پاکستان پر ہونے والے واقعے اور اس قسم کے دوسرے واقعات کے بعد پنجاب کے پارکوں میں ٹک ٹاکرز کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارکس اینڈہارٹیکلچر اتھارٹی پنجاب نے پارکوں میں ٹک ٹاکرز کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔جس پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔

وی سی پی ایچ اے نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹک ٹاکر کو پارکوں میں داخلے سے پہلے اجازت نامہ جمع کرانا ہو گا اور باضابطہ اجازت نامے کے بعد انہیں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کی اجازت دی جائے گی۔

اتھارٹی کی جانب سے 2 سے زائد مردوں کے ایک ساتھ پارک میں داخلے پر پابندی پر بھی غور شروع کردیا گیا ہے، تاہم فیملیز پر کوئی پابندیاں عائد نہیں کی جارہیں البتہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔

پارکس اینڈہارٹیکلچر اتھارٹی پنجاب کی جانب سے یہ فیصلہ گریٹر اقبال پارک میں خاتون کو ہراساں کرنے کے باعث کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی سیکورٹی مزید سخت اور انتظامی امور کو بہتر بنایا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: مینار پاکستان واقعے پر میرا کے بیان نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا

Related Posts