فوج کیخلاف مہم میں ایک جماعت کے کارکن ملوث قرار، گرفتاریوں کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لسبیلہ ہیلی کاپٹرحادثے کے بعد سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا مہم کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، ملک کی ایک بڑی سیاسی جماعت کے کارکن ملوث نکلے، مہم کے کرداروں کی گرفتاری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پروپیگنڈا مہم میں ملک کی بڑی سیاسی جماعت کے کارکنوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، پاکستان سے 500 سے زائد سوشل میڈیا اکاؤنٹس منفی مہم کا حصہ بنے جبکہ بھارت اور دوسرے ممالک سے بھی سینکڑوں اکاؤنٹس کے ذریعے پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

سلمان رشدی پر قاتلانہ حملہ، ایران کا رد عمل سامنے آگیا

واضح رہے کہ یہ مہم ایسے وقت میں شروع کی گئی جب پوری قوم پاک فوج کے اعلیٰ ترین افسران کی شہادتوں پر غمزدہ تھی، کور کمانڈر بلوچستان سمیت پاک فوج کے شہید ہونے والے افسران لسبیلہ میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کارروائیوں میں شریک تھے۔ 

دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ سوشل میڈیا مہم کے کرداروں کی گرفتاریاں عمل میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، گھناؤنی مہم چلانے والوں سے تفتیش کے نتیجے میں ان کے سرپرستوں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

تفتیش کرنے والے ادارے ان کرداروں کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں۔

Related Posts