کراچی کے تمام روٹس پر پیپلز بس سروس چلانے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے شہر قائد کے تمام روٹس پر پیپلز بس سروس کی بسیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پیپلزبس سروس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں چلنے والی پیپلز بس سروس کی بسیں آج معمول کے مطابق تمام روٹس پر چلائیں گے اور بہت جلد یہ سروس شہر کے تمام روٹس پر دستیاب ہوگی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے نرسری کے قریب مشتعل افراد کی جانب سے پیپلز بس سروس کی ایک بس کو جلا دیا گیا تھا، جس سے پیپلز بس سروس کو کڑوروں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں:

اسرائیل نے دہشتگرد تنظیموں کیساتھ تعلقات پر بائنانس کے 190 اکاؤنٹس ضبط کرلیے

دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر برائے پانی سید خورشید شاہ نے صوبائی وزرا کے ساتھ سیلاب کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا۔

اجلاس میں سیم اور دریائے سندھ کے بائیں جانب پانی کی سطح میں اضافے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور چاول کی کاشت پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا، شرکا کو بتایا گیا کہ اگر چاول کی کاشت پر پابندی عائد نہیں کی گئی تو زمینیں تباہ ہوجائیں گی۔

Related Posts