کورونا کیسز میں اضافہ، کراچی میں اسکول، شادی ہالز، مزارات، سینما، جم اور پارکس بند کرنیکی سفارش

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Decision of lockdown, schools' closure in Karachi may be taken

اسلام آباد:ملک میں کورونا پھر پھیل گیا، کراچی میں کیسز کی شرح 40 فیصد سے تجاور، این سی او سی نے شہر قائد میں سخت پابندیوں کی سفارش کردی۔

وفاقی وزیر و چیئرمین این سی او سی اسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میںکورونا کیسز کے 10 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں ان ڈور تقریبات پر مکمل پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔

10 فیصد سے کم شرح والے شہروں میں آؤٹ ڈور تقریبات میں 500 افراد شرکت کر سکتے ہیں،10 فیصد سے کم شرح والے شہروں میں ان ڈور تقریبات میں 300 افراد شرکت کر سکیں گے۔

احتیاطی تدابیر پر 31 جنوری تک عملدرآمد جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم این سی او سی 27 جنوری کو اجلاس میں صورتحال کا دوبارہ جائزہ لے گا۔

اجلاس میں شادی ہالز سے متعلق احتیاطی تدابیر 15 فروری تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کرنے کے ساتھ محکمہ صحت کی جانب سے کراچی میں عوامی اجتماعات پر پابندی ،شادی ہالز، مزارات، سینما ،جم اور پارکس بھی بند کرنے کی سفارش کی گئی۔

محکمہ صحت کاکہنا ہے کہ 10 فیصد سے زائد کیسز والے شہروں میں سختی کی جائے، کوروناکیسز میں اضافے پر سفارشات صوبائی حکومت کو بھجوائی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:کراچی میں کورونا، نیا ہدایت نامہ جاری،اسکولوں کے بچوں پر بھی پابندیاں لگ گئیں

کراچی میں 12 سال کی عمر تک بچوں کے اسکولز بند کرنے کی تجویزدی گئی،پبلک ٹرانسپورٹ میں مسافروں کی تعداد نصف ،محکمہ صحت کی ٹرینوں میں 50 فیصد نشستیں خالی اوران ڈورڈائننگ، کھیل کی سرگرمیوں پر مکمل پابندی کی سفارش کی گئی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا کے 5 ہزار 472 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث مزید 8شہری انتقال کر گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے 13لاکھ 38ہزار 993افراد متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 29 ہزار 37شہری جان کی بازی ہار گئے۔

Related Posts