چیف کورٹ، جی بی ایل اے 13 میں ضمنی الیکشن کے نتائج روکنے کا نوٹیفکیشن معطل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گلگت: چیف کورٹ جی بی نے حلقہ ایل اے 13 میں ضمنی الیکشن کے نتائج روکنے کے نوٹیفکیشن کو معطل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلگت میں 9 ستمبر کو جی بی ایل اے 13 استور ون کا ضمنی الیکشن ہوا جس کے نتائج الیکشن کمیشن آف پاکستان نے روک دئیے اور باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

نگران وزیر اعظم نے گلگت کارڈیالوجی ہسپتال میں او پی ڈی  کا افتتاح کردیا

تحریکِ انصاف کے امیدوار محمد خورشید خان نے نتائج روکنے کا فیصلہ چیف کورٹ گلگت بلتستان میں چیلنج کردیا جس پر ایکشن لیتے ہوئے چیف کورٹ جی بی نے الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کیا۔

واضح رہے کہ جی بی ایل اے 13 استور ون کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریکِ انصاف کے خورشید احمد 6 ہزار 164ووٹ حاصل کرکے جیت رہے ہیں جبکہ ن لیگ کے فرمان علی دوسرے نمبر پر ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے امیدوار فرمان علی نے پی ٹی آئی کے امیدوار خورشید احمد کے مقابلے میں 4 ہزار 899 ووٹ حاصل کیے، یوں ن لیگی امیدوار پی ٹی آئی کے مقابلے میں  1ہزار 265 ووٹوں کے فرق سے شکست کھا گئے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل نگران وزیر اعظم نے  گلگت کارڈیالوجی ہسپتال میں او پی ڈی کا افتتاح کیا۔ اس موقعے پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ کسی بھی گروپ کو اپنا ایجنڈا نافذ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

Related Posts