قرعہ نوازی نہ کرنے کا فیصلہ، تمام درخواست گزار حج پر جائیں گے

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت نے اس سال حج کیلئے قرعہ اندازی نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے، تمام درخواست گزار افراد کو حج کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ حج کےلئے قرعہ اندازی نہ کی جائے، تمام درخواست گزار افراد کو حج کا موقع فراہم کیا جائے، فیصلہ وزیراعظم کی ہدایت اور وزیرمذہبی امور کی خواہش پر کیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ رواں سال حج کیلئے ریگولر اسکیم کے تحت 44 ہزار 190 کا کوٹہ تھا، حج کیلئے 72 ہزار 869 درخواستیں جمع کرائی گئیں، کوٹے سے تقریباً 37 ہزار زیادہ درخواستیں موصول ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

معروف انڈین یو ٹیوبر نے اسلام قبول کرلیا

اس موقع پر وزیرمذہبی امور مفتی عبدالشکور نے کہا کہ پاکستان سمیت پوری دنیا میں اس وقت معاشی بحران ہے، تمام درخواست گزاروں کی درخواستیں منظور کرلی گئی ہیں۔

Related Posts