کامیاب پاکستان پروگرام، وزیر اعظم بلاسود قرضوں کا اجراء آج کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کامیاب پاکستان پروگرام، وزیر اعظم بلاسود قرضوں کا اجراء آج کریں گے
کامیاب پاکستان پروگرام، وزیر اعظم بلاسود قرضوں کا اجراء آج کریں گے

اسلام آباد: کامیاب پاکستان پروگرام ملک بھر میں اپنا کاروبار کرنے کے خواہش مند شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ وزیر اعظم عمران خان بلا سود قرضوں کا اجراء آج کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت بلاسود قرضوں کا آغاز آج کریں گے۔ حکومت نے 2 سال میں 407 ارب روپے قرض دینے کا ہدف مقرر کیا ہے جس کا مقصد مہنگائی کا شکار شہریوں کو غربت سے نجات دلانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم نے کاروبار میں سرمایہ کاری کیلئے نئے صنعتی پیکیج کااعلان کردیا

کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت نوجوان، خواتین اور کسان بلا سود قرض حاصل کرسکیں گے، اس کے علاوہ سستے گھروں کی تعمیر اور اپنا کاروبار شروع کرنے کیلئے بھی قرض فراہم کیا جائے گا۔ حکومت قرض کیلئے 56ارب کی سبسڈی دے گی۔

پروگرام کے تحت قرضوں کے اجراء کی تقریب فیصل مسجد اسلام آباد میں ہوگی۔ تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم عمران خان پی ٹی آئی حکومت کے مستقبل کے منصوبوں اور مہنگائی سے نجات کیلئے حکمتِ عملی پر بھی گفتگو کریں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نے سرمایہ کاروں کیلئے پیکیج کااعلان  کرتے ہوئے کہا کہ نئے صنعتی پیکیج سے انفارمیشن ٹیکنالوجی، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار میں سرمایہ کاری کیلئے مراعات ملیں گی اور بیمار صنعت بحال ہو گی۔

گزشتہ روز لاہور میں صنعتی پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اِس پیکیج سے بیرون ملک مقیم 90 لاکھ پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کے مواقع ملیں گے جنہیں ملک میں سرمایہ لانے پر ٹیکسوں میں پانچ سال کیلئے استثنیٰ دیا جائے گا۔

Related Posts