نوجوانوں کیلئے خوشخبری، 0 سے 7فیصد تک شرحِ سود پر قرض دینے کی اسکیم بحال

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: اسٹیٹ بینک نے اعلان کیا ہے کہ نوجوان کاروباری افراد 0 سے 7 فیصد شرحِ سود پر قرض دینے کی اسکیم سے استفادہ کرسکتے ہیں جو بحال کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے نوجوان کاروباری طبقے کیلئے بلا سود اور رعایتی قرض اسکیم دوبارہ جاری کردی۔ گزشتہ روز اسٹیٹ بینک نے اسکیم کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نواجوان 9 سال تک کی مدت کیلئے 75لاکھ تک کا قرض حاصل کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 55 کروڑ ڈالر قرض دیگا

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 3 مختلف سلیبز کے تحت 0 سے لے کر 7فیصد شرحِ سود پر 75لاکھ تک کے قرض کی پراسیسنگ کی مدت 45 یوم رکھی گئی ہے جبکہ 25 فیصد تک قرض کی رقم خواتین کیلئے مختص ہے۔

قرض لینے کیلئے اہلیت کا معیار قومی شناختی کارڈ جبکہ عمر کی حد 21 سے 45 سال کے درمیان رکھی گئی ہے۔ آئی ٹی اور ای کامرس سے متعلق کاروبار کیلئے کم از کم عمر کی حد نرم کرکے 18 سال کردی گئی۔ کم از کم تعلیمی قابلیت میٹرک یا مساوی ہوگی۔

قبل ازیں عمران خان دورِ حکومت میں کامیاب جوان کے نام پر نوجوانوں کو بلا سود قرض دیا جارہا تھا۔ موجودہ حکومت نے پرائم منسٹرز یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم کے نام سے نئی اسکیم کا اجراء کردیا۔ رواں برس یکم جولائی کو کامیاب جوان اسکیم معطل کی گئی تھی۔

Related Posts