ڈیری فارمز کیلئے خوشخبری، اسٹیٹ بینک سمیت 5 بڑے بینک قرض دینے کیلئے آمادہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان سمیت 5 بڑے بینکس نے ڈیری فارمرز کو خوشخبری سناتے ہوئے آسان شرائط پر قرض دینے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مرکزی بینک نے کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں ایک بینک کے تعاون سے ڈیری اور کیٹل فارمنگ پر آگہی سیشن کے دوران آسان شرائط پر قرض دینے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ترکیہ  سے درمیان تجارت و سرمایہ کاری کیلئے اچھی گفتگو ہوئی۔وزیراعظم

آگہی سیشن کے دوران رضوان خلیل شمسی، پارٹنر بینکس کے نمائندگان اور محکمۂ لائیو اسٹاک حکام بھی موجود تھے۔ ڈیری فارمرز کی قیادت صدر ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن پاکستان نے کی۔

صدر ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن پاکستان شاکر عمر گجر نے ڈیری فارمرز کے مسائل پر روشنی ڈالی۔ اسٹیٹ بینک نے ڈیری فارمرز کو شعبے کی ترقی کیلئے اپنے اقدامات اور قرض اسکیمز پر بریفنگ دی۔

مرکزی بینک نے ڈیری فارمرز کو آگاہ کیا کہ اسٹیٹ بینک سمیت 5 شراکت دار بینک ڈیری فارمرز کو آسان شرائط پر قرض فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں جس پر ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نے مسرت کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ڈیری فارمنگ سے تعلق رکھنے والے ماہرین کا کہنا تھا کہ ڈیری فارمنگ کے شعبے کے 3 اہم مقاصد دودھ کا حصول، گوشت کی پیداوار اور بریڈنگ ہوتے ہیں۔ اس شعبے کی ترقی کیلئے بینکس اور حکومت کو آگے آنا ہوگا۔

Related Posts