سنیتا کو ہمارے درمیان کی باتیں سب کے سامنے نہیں کرنی چاہئیے تھیں، حسن احمد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سنیتا کو ہمارے درمیان کی باتیں سب کے سامنے نہیں کرنی چاہئیے تھیں، حسن احمد
سنیتا کو ہمارے درمیان کی باتیں سب کے سامنے نہیں کرنی چاہئیے تھیں، حسن احمد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکار حسن احمد نے کہا ہے اہلیہ سنیتا مارشل نے میرے بارے میں جو کچھ کہا وہ انھیں نہیں کہنا چاہیئے تھا، ایسی باتیں میاں بیوی کے درمیان ہی رہنی چاہئیں۔

گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں سنیتا مارشل نے کہا تھا کہ جب اُن کی شادی حسن احمد سے ہوئی تھی اس وقت وہ اداکاری میں اپنا کیریئر بنارہے تھے جبکہ میری انڈسٹری میں ایک اچھی پہچان تھی۔

انہوں نے کہا کہ حسن احمد نے سارے پراجیکٹ خود اپنی محنت سے حاصل کیے تھے اس کیلئے میں نے اُن کی کبھی مدد نہیں کی۔

حال ہی میں حسن احمد نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو میں سنیتا مارشل کی اُن کے کیریئر کے حوالے سے کی گئی باتوں کے حوالے سے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hasan Ahmed (@hassan.ahmedofficial)

انہوں نے کہا کہ سنیتا کی کہی ہوئی کافی باتیں درست نہیں ہیں اور اگر درست بھی ہیں تو وہ باتیں میاں بیوی کے درمیان ہی رہنی چاہئیے، ہر چیز پبلک نہیں کرنی چاہئیے۔

یہ بھی پڑھیں:

قومی ترانے کا ریمکس سن کر بہت مایوسی ہوئی، عدنان صدیقی

حسن احمد نے مزید کہا کہ باقی اپنے کیریئر میں آنیوالے نشیب و فراز کے حوالے سے بات کرنے کا حق صرف مجھے ہے، کسی اور کو یہ حق حاصل نہیں ہے، یہ فیصلہ بھی میں کروں گا کہ مجھے اس حوالے سے بات کرنی ہے یا نہیں۔

ویڈیو پیغام میں اُن کا کہنا تھا کہ سنیتا مارشل کے انٹرویو کو دیکھ کر محسوس ہورہا ہے کہ مجھ پر ترس کھایا جارہا ہے، جو مجھے بالکل پسند نہیں آیا، کیونکہ میں ایک مضبوط انسان ہوں۔ اس لئے مجھے یہ چیز بالکل صحیح نہیں لگی جس کی وضاحت کرنا ضروری تھا۔

Related Posts