اسلام آباد: قومی اسمبلی سے پی ٹی آئی اراکین کے مستعفی ہونے پر تاحال ڈیڈ لاک برقرار ہے، نومنتخب اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے تحریکِ انصاف ارکان کے استعفوں پر دوبارہ غور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اسمبلی سیکرٹریٹ کو اپنے سامنے پی ٹی آئی اراکین کے استعفے دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ن لیگی رہنما ایاز صادق کا کہنا ہے کہ استعفے آئینی طور پر منظور نہیں کیے جاسکتے۔
کسی سے انتقام نہیں لیں گے، قانون اپنا راستہ لے گا، حمزہ شہباز
شہباز شریف کو وزیر اعظم منتخب کروانے والے ایوان میں عارضی طور پر اسپیکر کا کردار ادا کرنے والے ن لیگی رہنما ایاز صادق نے کہا کہ قومی اسمبلی رولز کے تحت ہاتھ سے لکھے ہوئے ہونے چاہئیں۔ کئی اراکین نے ہمیں فون کیے۔
ایاز صادق نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے عمران خان کے کہنے پر استعفیٰ دینے کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ متعدد اراکین نے فون کالز پر ہمیں بتایا کہ ان پر استعفیٰ دینے کیلئے دباؤ ڈالا گیا ہے۔ آئین تقاضا کرتا ہے کہ ایسے استعفے منظور نہ کیے جائیں۔
دوسری جانب سابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ اسپیکر پرویز اشرف کو استعفوں پر نظر ثانی کا اختیار نہیں۔ 130 استعفوں کی منظوری کے بعد سیاسی خلفشار کا واحد حل عام انتخابات ہیں۔ نئے الیکشن سے سیاسی استحکام واپس آسکتا ہے۔