پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس پر حکومت اور اتحادیوں میں ڈیڈ لاک برقرار

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس پر حکومت اور اتحادیوں میں ڈیڈ لاک برقرار
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس پر حکومت اور اتحادیوں میں ڈیڈ لاک برقرار

اسلام آباد: پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل بلانے کا فیصلہ کر لیا تاہم جوائنٹ سیشن کے دوران ای وی ایم اور انتخابی اصلاحات پر متوقع بڑی پیشرفت کیلئے حکومت اور اتحادی سیاسی جماعتوں ق لیگ اور ایم کیو ایم کے مابین ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وفاقی وزیرِداخلہ شیخ رشید اور وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے پر ق لیگ اور ایم کیو ایم کے تحفظات دور کردئیے گئے ہیں تاہم ق لیگ اور ایم کیو ایم نے سرکاری بیانات کی تردید کردی۔

یہ بھی پڑھیں:

انتخابی اصلاحات پر بڑی پیشرفت، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل ہوگا

وزیراعظم کی قیادت پر اتحادی جماعتوں نے اعتماد کا اظہار کیا ہے، فوادچوہدری

اتحادی جماعتیں انتخابی اصلاحات پر حکومت کا ساتھ دیں گی، شیخ رشید 

 ق لیگی رہنما کامل علی آغا نے نجی ٹی وی پروگرام کے دوران حکومت کے دعووں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کیلئے کوئی ہدایت نہیں ملی۔ آپ نے فواد چوہدری اور شیخ رشید کی بات پر کیسے یقین کر لیا؟

کامل علی آغا نے کہا کہ حکومت نے اتحادیوں سے کیے گئے کسی وعدے پر عمل نہیں کیا۔ ایم کیو ایم نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر بریفنگ کو نامکمل قرار دے دیا۔ خالد مقبول نے کہا کہ ابھی آدھی بریفنگ ہوئی جو تسلسل سے جاری ہے۔

ایم کیو ایم اور ق لیگی رہنماؤں کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس پر تحفظات دور نہ ہوسکے۔ ایم کیو ایم کے سینئر مرکزی رہنما خالد مقبول نے کہا کہ ایم کیو ایم پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس پر حتمی فیصلہ مشاورت کے بعد کرے گی۔ 

 

Related Posts