کراچی میں کلفٹن سے خالی پلاٹ پر کھڑے ہوئے ٹرک سے بوری بند لاش برآمد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں کلفٹن سے خالی پلاٹ پر کھڑے ہوئے ٹرک سے بوری بند لاش برآمد
کراچی میں کلفٹن سے خالی پلاٹ پر کھڑے ہوئے ٹرک سے بوری بند لاش برآمد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں خالی پلاٹ پر کھڑے ہوئے ٹرک سے بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت نہیں ہوسکی جسے بعد ازاں جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  بوری بند لاش کراچی کے علاقے کلفٹن میں توحید کمرشل روڈ پر واقع خالی پلاٹ پر کھڑے ہوئے ٹرک سے برآمد ہوئی جسے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق لاش کئی روز پرانی ہے جسے غالباً شناخت چھپانے کی غرض سے بوری میں بند کیا گیا جس پر مزید تحقیق کیلئے اسے ہسپتال بھیجا گیا جہاں اس کا پوسٹ مارٹم متوقع ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل شہرِ قائد  میں گھر سے خاتون کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی جسے ابتدا میں خود کشی قرار دیا گیا تاہم کراچی پولیس نے 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا جن میں مقتولہ کا شوہر بھی شامل تھا، واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

یہ واقعہ 1 ہفتہ قبل  شہرِ قائد کے علاقے محمود آباد میں پیش آیا جہاں خاتون کی پھندا لگی لاش متعلقہ پولیس نے اپنے قبضے میں لے لی۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ خودکشی نہیں بلکہ قتل تھا جس پر خاتون کے شوہر اور اس کے دوست کو شبے کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں گھر سے خاتون کی پھندا لگی لاش برآمد، 2 ملزمان گرفتار

Related Posts