لاہور، مصنوعی مہنگائی کے خلاف کارروائی، 250افراد گرفتار، 30لاکھ جرمانہ عائد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

20 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی 0.95 فیصد بڑھ گئی، ادارہ شماریات
20 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی 0.95 فیصد بڑھ گئی، ادارہ شماریات

لاہور کی شہری انتظامیہ نے مصنوعی مہنگائی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 250 افراد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ 30 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا کہ یکم مئی سے لے کر 20 مئی تک ہم نے 16 ہزار 848 معاملات پر تفتیش کی اور قیمتیں کنٹرول میں کرنے کے قواعد و ضوابط کی 1 ہزار 653 خلاف ورزیاں پکڑیں۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا کہ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو 30 لاکھ 57 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، 248 مقدمات درج ہوئے اور 250 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ناجائز منافع خوروں کے خلاف ایکشن جاری رہے گا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل راولپنڈی اسلام آباد کے عوام مہنگائی سے تنگ آگئے، غریب کمزور طبقے کا کہنا ہے کہ مہنگائی اس قدر بڑھ چکی ہے کہ ایک وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہوچکا ہے، کوئی پرسان حال نہیں، شہریوں نے تمام صورتحال کا موجودہ حکومت کو ذمہ دار قرار دے دیا۔

ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عوام کا کہنا تھا کہ روز روز مرنے سے بہتر ہے کہ ایک ہی دفعہ ہمیں مار دیا جائے، ہمارے بچے گھروں میں فاقوں سے نڈھال ہیں۔ہم پریشان ہیں کریں تو کیا کریں؟ لاک ڈاؤن کئے جارہے ہیں، ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کا بہانہ بنا کر ہم غریبوں کو تھانوں میں بند کیا جارہا ہے، کھانے کے لئے دو وقت کی روٹی نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: مہنگائی سے تنگ جڑواں شہروں کے عوام نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

قبل ازیں کراچی میں اسسٹنٹ کمشنر ماڈل کالونی نے مرغی کا گوشت غیر قانونی نرخ پر فروخت کرنے پر چھاپہ مار کر دکانداروں پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

اسسٹنٹ کمشنر ماڈل کالونی نے11 روز قبل چھاپہ مار کر 10 ہزار روپے کے چالان کیے جس پر دکاندار اے سی ماڈل کالونی عطاء الرحمان کے دفتر پہنچ گئے اور ملاقات کی۔ دکانداروں نے ملاقات کے دوران جرمانے اور سزاؤں پر شدید احتجاج کیا۔

مزید پڑھیں: مرغی کاگوشت من مانے داموں فروخت کرنے پراسسٹنٹ کمشنرکا چھاپہ، 10ہزار جرمانہ عائد

Related Posts