ڈی سی اسلام آباد نے پبلک چلڈرن لائبریری میں بھتہ خوری کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ایچ 9 کی پبلک چلڈرن لائبریری کی خبر ایم ایم نیوز میں شائع ہوئی جس پر ڈی سی اسلام آباد نے ڈائریکٹر اعظم چوہدری اور کینٹین کے ساتھ ساتھ ٹک شاپ کے ٹھیکیدار کو بھی طلب کر لیا۔
ڈائریکٹر اعظم چوہدری کے تحت ندیم شاہ اور خود ساختہ سیکیورٹی انچارج طاہر پر بھتہ خوری کا الزام ہے جبکہ ندیم شاہ کا تبادلہ کسی دوسری لائبریری میں کر دیا گیا۔ دونوں ملزمان ڈائریکٹر اعظم چوہدری کی ملی بھگت سے بھتہ وصولی کرتے تھے۔
چیف کمشنر اسلام آباد سے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بھتہ خوری کی تفتیش کسی ایماندار آفیسر سے کروائیں، ندیم شاہ نے اقرار کیا ہے کہ طاہر کے کہنے پر میں گاڑیوں سے غیر قانونی بھتہ وصول کرتا تھا۔
ڈائریکٹر اعظم چوہدری نے چہیتے نائب قاصر طاہر کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جبکہ باخبر ذرائع کے مطابق طاہر اور ڈائریکٹر اعظم چوہدری کا آپس میں گٹھ جوڑ ہے۔ طاہر کے کہنے پر سرکاری ادارے کی پارکنگ غیر قانونی طور پر استعمال کی گئی۔
طاہر کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر یا اعلیٰ افسران میرے خلاف کارروائی نہیں کرسکتے۔ افسران کے غیر قانونی کاموں کے ثبوت میرے پاس موجود ہیں۔ میں جو چاہوں، کرسکتا ہوں جبکہ طاہر ایک نائب قاصد ہے۔انکوائری سے اصل حقائق سامنے آسکتے ہیں۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل اسلام آباد میں محکمۂ لائبریریز کے ملازمین نے غنڈہ گردی شروع کردی، پارکنگ فیس کے نام پر شہریوں سے بھتہ وصول کیا جانے لگا۔
شہرِ اقتدار کے سیکٹر ایچ 9ایکسائز آفس کے ساتھ اسلام آباد پبلک چلڈرن لائبریری ڈیپارٹمنٹ آف لائبریریز کیپیٹل ایڈمنسٹریشن ڈیویلپمنٹ اسلام آباد کے ملازم ندیم شاہ جو ایک نائب قاصد ہیں، ان کی ڈیوٹی گیٹ کیپر کی لگائی گئی تھی۔
مزید پڑھیں: لائبریریز ملازمین کی غنڈہ گردی، پارکنگ فیس کے نام پر بھتہ وصولی