دارالحکومت انتظامیہ خواتین ریلی کو تحفظ فراہم کرے گی۔ڈی سی اسلام آباد کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دارالحکومت انتظامیہ خواتین ریلی کو تحفظ فراہم کرے گی۔ڈی سی اسلام آباد کا اعلان
دارالحکومت انتظامیہ خواتین ریلی کو تحفظ فراہم کرے گی۔ڈی سی اسلام آباد کا اعلان

ڈی سی (ڈپٹی کمشنر) اسلام آباد نے اعلان کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ خواتین کی ریلی کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اس حوالے سے پھیلنے والی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ برائے مہربانی  افواہوں پر کان نہ دھریں۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد کی انتظامیہ نے خواتین کی ریلی کو نو آبجیکشن سرٹیفیکیٹ (این او سی) جاری کردیا ہے جبکہ انہیں تمام ضروری سیکورٹی فراہم کر دی جائے گی۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے ایک آرڈر کی نقل بھی شیئر کی جس کے مطابق ویمن ڈیموکریٹک فرنٹ کی صدر عصمت جہاں نے اس حوالے سے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو 21 فروری کو درخواست کی تھی۔

صدر ویمن ڈیموکریٹک فرنٹ عصمت جہاں کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے آرڈر جاری کیا جس کے مطابق خواتین مارچ کو تمام ضروری سیکورٹی فراہم کی جائے  گی۔ 

https://twitter.com/dcislamabad/status/1236376403341434882

یاد رہے کہ اس سے قبل  وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ بین الاقوامی یومِ خواتین کے موقعے پر پاکستانی خواتین اپنے حقوق کیلئے مارچ پر نکلیں گی۔

 ٹوئٹر پر یومِ خواتین کے حوالے سے اپنے پیغام میں وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا کہ خواتین کو حقوق ہمارے مذہب اسلام نے دئیےہیں جن کی حفاظت آئینِ پاکستان کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: خواتین اپنے حقوق کیلئے مارچ پر نکلیں گی۔شیریں مزاری

Related Posts