عالمی دن: پاکستانی خواتین اپنے حقوق کیلئے مارچ پر نکلیں گی۔شیریں مزاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ بین الاقوامی یومِ خواتین کے موقعے پر پاکستانی خواتین اپنے حقوق کیلئے مارچ پر نکلیں گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یومِ خواتین کے حوالے سے اپنے پیغام میں وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا کہ خواتین کو حقوق ہمارے مذہب اسلام نے دئیےہیں جن کی حفاظت آئینِ پاکستان کرتا ہے۔

وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ ہر دور میں پاکستان پر حکمرانی کرنے والے صدور اور وزرائے اعظم نے بین الاقوامی انسانی حقوق کنونشن کے تحت خواتین کے حقوق کے تحفظ کا عزم کیا۔

وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ پر امن احتجاج خواتین کا وہ عالمی و جمہوری حق ہے جو خواتین سے چھینا نہیں جاسکتا۔ خواتین کو بھی دیگر خواتین کے حقوق کا احترام کرنا چاہئے۔

عالمی یومِ خواتین کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ خواتین کو بھی چاہئے کہ صبر و برداشت اور باہمی احترام کے اصولوں کی پیروی کریں۔