عامرلیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عامرلیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد
عامرلیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد

کراچی: سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی کی عدالت نے مرحوم عامرلیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کردی۔

دو روز قبل دانیہ شاہ کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے عامرلیاقت کی نازیبا ویڈیوز لیک کرنے کے الزام میں لودھراں سے اُن کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔

عدالتی حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ تفتیشی افسر ملزمہ کو متعلقہ عدالت میں پیش کریں جن کے مطابق ویڈیوز تھانہ طارق روڈ کی حدود میں ریکارڈ کی گئی۔ ویڈیوز اور تصاویرکی حقیقت معلوم کرنے کیلیے ضروری ہے کہ انہیں متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے۔

عدالت نے مزید کہا کہ مدعی مقدمہ نے ضلع جنوبی کی حدود میں ویڈیوزدیکھی ہیں تواس کی حثیت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

جھانوی کپور کا پاکستانی ڈیزائنر کے جوڑے میں فوٹو شوٹ وائرل

قبل ازیں سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں دانیہ کی پیشی کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے تھے کہ ہمیں عدالت کے دائرہ اختیار پرمطمئن کریں۔ وقوعہ طارق روڈ کے اطراف کا ہے، ملزمہ کو متعلقہ کورٹ میں پیش کیا جائے۔

اس پر پراسیکیوٹر نے دلائل دیے کہ سائبر کرائم، الیکٹرانک کرائم قوانین کے تحت دائرہ اختیار کا مسئلہ نہیں۔ لیک کی جانے والی ویڈیوہرجگہ دیکھی گئی اور سائبر قوانین کے تحت دائرہ اختیار اس عدالت کا ہے۔

ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ ملزمہ نے بیڈروم کی ویڈیو بنا کروائرل کی تھی، تفتیش کے لیے ملزمہ کا ریمانڈ دیا جائے۔

دانیہ کے خلاف درخواست عامرلیاقت کی صاحبزادی دُعاعامرکی جانب سے دائرکی گئی ہے جن کے وکیل نے کہا کہ ملزمہ کا تعلق گینگ سے ہے، وہ اکیلی نہیں ہے۔

Related Posts