عامر لیاقت نازیبا ویڈیو کیس، ہائی کورٹ نے دانیہ کی ضمانت منظور کرلی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نازیبا ویڈیو وائرل کیس،دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد
نازیبا ویڈیو وائرل کیس،دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد

سندھ ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے سابق رکنِ قومی اسمبلی و ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ کی درخواستِ ضمانت منظور کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے آنجہانی شوہر کی نازیبا ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی، تاہم عدالت نے ملزمہ کی ضمانت منظور کر لی۔

یہ بھی پڑھیں:

کنگنا رناوت نواز الدین صدیقی کے دفاع میں سامنے آگئیں

عدالتِ عالیہ سندھ میں دانیہ شاہ کی درخواستِ ضمانت کی سماعت کے دوران دانیہ شاہ کے وکیل لیاقت گبول ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزمہ کے خلاف شواہد نہیں ملے، ایف آئی اے نے تفتیش بھی ناقص کی۔

ہائی کورٹ نے وکیل کے دلائل کے بعد فیصلہ سنایا۔ دانیہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے عدالت نے انہیں 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے بھی جمع کرانے کا حکم دیا۔ قبل ازیں سیشن عدالت نے دانیہ شاہ کے خلاف فیصلہ کیا تھا۔

سیشن کورٹ نے دانیہ کی ضمانت کیلئے دی گئی درخواست مسترد کردی تھی۔ عامر لیاقت حسین کی بیٹی دعا عامر نے مقدمے میں الزام عائد کیا ہے کہ ان کے والد کی نجی ویڈیوز کو وائرل کرنے والی خاتون دانیہ ہی تھیں۔

دعا عامر کی درخواست کے بعد دسمبر 2022 میں ہی ایف آئی اے نے دانیہ کو گرفتار کیا تھا جو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ درخواستِ ضمانت کی منظوری کے بعد دانیہ کو جلد رہا کیے جانے کا امکان ہے۔

 

Related Posts