اداکارہ دانانیئر مبین نے حال ہی میں دی ملینیم یونیورسل کالج سے گریجویشن مکمل کی ہے، جس پر وہ بے حد خوش دکھائی دیتی ہیں۔
اداکارہ اور سوشل میڈیا کی مشہور شخصیت، جسے “پاوری گرل” کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، نے انسٹاگرام پر اپنی گریجویشن کی خوبصورت تصاویر شیئر کیں۔ ان کی فیملی نے اس خاص موقع پر ان کے ساتھ جشن منایا اور اس تقریب میں اداکارہ نے آف وائٹ لباس، سیاہ گاون، کیپ اور سبز ہائی ہیلز کے ساتھ خوبصورت انداز اپنایا۔
دانانیئر نے اپنی گریجویشن کی تقریب سے تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک طویل اور پیار بھرا کیپشن لکھا: “میں نے کر دکھایا! کئی لمحے آئے جب مجھے یقین نہیں تھا کہ میں یہ کر پاؤں گی لیکن یہاں ہم ہیں۔ اور یہ سب میرے خاندان کی بے پناہ محبت اور حمایت کے بغیر ممکن نہ ہوتا، میرے اساتذہ کا بھی بہت شکریہ، اور ان لوگوں کا بھی جنہوں نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا۔
ویڈیوز لیک کرنے کا مقصد پورا؟ مناہل ملک بھارت میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئی
اداکارہ نے مزید لکھا کہ ہر رات کا جاگنا، ہر چیلنج اور ہر کامیابی نے انہیں مضبوط اور بہتر بنایا ہے۔ انہوں نے کہا، “میں ان سب لمحات کے لیے اللہ کی شکر گزار ہوں اور ان یادوں کا شکریہ جو میں نے اس سفر میں بنائیں۔ اللہ کا شکر ہے کہ یہ لمحہ آیا اور میں اپنے پیاروں کے درمیان اسے منا رہی ہوں۔”
دانانیئر نے اپنی والدہ کے ساتھ ایک خاص لمحے کی تصویر بھی شیئر کی اور کہا کہ یہ تو ایک شاندار آغاز ہے۔
اس کے علاوہ انہوں نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ مشہور امریکی گلوکار کانیے ویسٹ کے الفاظ پر لبوں کو حرکت دے رہی ہیں: “سب جاننا چاہتے ہیں کہ میں کیا کرتا اگر میں جیت نہ پاتا، تو شاید ہم کبھی نہیں جان پائیں گے۔” اس پوسٹ کو انہوں نے کیپشن دیا: “آپ کی لڑکی گریجویٹ ہو گئی!”