ڈیری مافیا کا 8 نومبر سے دودھ 10 روپے لیٹر مہنگا کرنے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈیری مافیا کا 8 نومبر سے دودھ 10 روپے لیٹر مہنگا کرنے کا اعلان
ڈیری مافیا کا 8 نومبر سے دودھ 10 روپے لیٹر مہنگا کرنے کا اعلان

کراچی:پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث مہنگائی کا جن بے قابو ہوچکا، غریب عوام کے لئے بدترین مہنگائی کے باعث دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہوچکا ہے، ایسے میں ڈیری مافیا نے 8 نومبر سے دودھ 10 روپے لیٹر مہنگا کرنے کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں ڈیری مافیا نے 8 نومبر سے دودھ 10 روپے لیٹر اضافے کا اعلان کردیا ہے، جس کے بعد دودھ کی قیمت 130 روپے سے بڑھ کر 140 روپے فی لیٹر ہوجائے گی۔

ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کے مطابق دودھ کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ آٹے میں نمک کے برابر ہے، دو ماہ بعد فی لیٹر قیمت میں مزید 30 روپے کا اضافہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب ماہرین نے بتایا کہ قیمت کے تعین کے حوالے سے قائم کمیٹی کے سفارشات مْرتب ہونے سے پہلے ہی اضافہ غیر قانونی ہے، کمشنر کراچی کی زیرِ صدارت 25 اکتوبر اور 4 نومبر کو متعلقہ ایسوسی ایشنز کے اجلاس منعقد ہوچکے ہیں۔

4 نومبر کو ڈیری فارمرز ہول سیلرز اجلاس میں تخمینہ مرتب کرنے کے لیے کمیٹی بنادی گئی تھی۔ماہرین نے بتایا کہ تکنیکی لحاظ سے موسم سرما میں اضافہ نہیں بنتا، سردیوں میں دودھ کی کمرشل کھپت کم ہو جاتی ہے۔

آئس کریم، لسی، قلفی، کھیر، فالودہ اور دودھ سے تیار ٹھنڈی چیزوں کی فروخت گر جاتی ہے، سردیوں میں بھینس کے دودھ کی مقدار میں بھی 25 فیصد اضافہ ہوجاتا ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں عوام کی صحت داؤ پر لگ گئی، کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ جاری

موسمِ سرما میں دودھ کے عارضی اسٹال اور دکانیں لگاکر دودھ سستا فروخت کیا جاتا ہے، درجہ حرارت کم ہونے کی وجہ سے دودھ خراب نہیں ہوتا اور ٹرانسپورٹ آسان ہو جاتی ہے، دور دراز سے بھی دودھ منڈی میں آنے لگتا ہے۔

Related Posts