قیمت نہ بڑھائی تو پیر سے دودھ کی فروخت بند کردیں گے، ڈیری فارمرز کی دھمکی

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
قیمت نہ بڑھائی تو پیر سے دودھ کی فروخت بند کردیں گے، ڈیری فارمرز کی دھمکی
قیمت نہ بڑھائی تو پیر سے دودھ کی فروخت بند کردیں گے، ڈیری فارمرز کی دھمکی

کراچی: آل کراچی ملک ریٹیلرز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے انتظامیہ کو دودھ کی قیمتیں بڑھانے کے لئے 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا گیا۔

ملک ریٹیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے دودھ کی قیمت میں اضافے کے لئے پریس کلب پر مظاہرہ کیا گیا۔

حافظ محمد نثار گدی نے کہا کہ پیر سے کراچی میں کھلے دودھ کی فروخت بند کررہے ہیں، جبکہ انتظامیہ کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دے رہے ہیں۔

نثار گدی نے کہا کہ ڈیری فارمرز سے مہنگا دودھ خرید کر سستا نہیں بیچ سکتے، انہوں نے کہا کہ ڈیری فارمرز اب بھی دکانداروں کو فی لیٹر دودھ 214 سے 218 روپے میں فروخت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مہنگا دودھ خرید کر سستا نہیں بیچ سکتے، کمشنر کراچی نے ڈیری فارمرز سے قیمت کرائی، ڈیری فارمرز قیمت بڑھاتے ہیں،چھاپے ریٹیلرز پر مارے جاتے ہیں۔

وحید گدی نے کہا کہ اس قیمت پر دودھ خرید کر فروخت نہیں کرسکتے، دکانداروں کو فی لیٹر 20 روپے کا مارجن ملنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کئے گئے کراچی کے 12 سے 15 ہزار دودھ کے دکاندار دودھ کی خریداری بند کر دیں گے۔

مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں 1242پوائنٹس کی مندی

ترجمان وحید گدی نے کہا کہ مہنگائی اور قوت خرید کم ہونے سے دودھ کی فروخت کم ہورہی ہے۔

Related Posts