سول انتظامیہ، رینجرز اور پاک فوج کی کارروائی، دادو گرڈ اسٹیشن ڈوبنے سے بچ گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سول انتظامیہ، رینجرز اور پاک فوج کی کارروائی، دادو گرڈ اسٹیشن ڈوبنے سے بچ گیا
سول انتظامیہ، رینجرز اور پاک فوج کی کارروائی، دادو گرڈ اسٹیشن ڈوبنے سے بچ گیا

کراچی: سول انتظامیہ، رینجرز اور پاک فوج نے مشترکہ اور بر وقت کارروائی کرتے ہوئے دادو گرڈ اسٹیشن کو ڈوبنے سے بچا لیا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف نے گرڈ اسٹیشن بچانے کیلئے تمام ذرائع بروئے کار لانے کی ہدایت کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج، رینجرز اور سول اداروں نے مسلسل 36 گھنٹے کام کے بعد 2.4کلومیٹر پر حفاظتی بند بنا لیا جس کی وجہ سے دادو گرڈ اسٹیشن سیلابی ریلے سے محفوظ ہوگیا جس کیلئے عسکری افسران نے شاندار خدمات پیش کیں۔

یہ بھی پڑھیں:

 برطانیہ سے آٹے کے تھیلوں پر مشتمل امداد موصول نہیں ہوئی۔این ڈی ایم اے

پاک فوج نے افرادی قوت اور انجینئرز کور کے تمام پلانٹ آلات کو دادو گرڈ اسٹیشن کو محفوظ بنانے کیلئے اسٹیشن کے اردگرد بند کی تعمیر کے کام پر لگا دیا جس پر اہلِ علاقہ نے پاک فوج سے اظہارِ تشکر کیا ہے۔

قبل ازیں منچھر جھیل سے ایک سیلابی ریلا داد کا رنگ بند عبور کرکے آبادی کی طرف بڑھنے لگا جس کے باعث 500 کے وی کے گرڈ اسٹیشن کے ڈوب جانے کا خدشہ تھا۔ وزیر اعظم نے گرڈ اسٹیشن بچانے کی فوری ہدایات گزشتہ روز جاری کیں۔

وزیر اعظم کا ملک کی اعلیٰ سول و فوجی قیادت سے کہنا تھا کہ تمام تر وسائل بروئے کار لائیں اور گرڈ اسٹیشن کو سیلاب کے باعث ڈوبنے سے فوری بچائیں تاکہ عوام کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی جاری رہ سکے۔ 

Related Posts