سنتھیا رچی کے پاکستان میں قیام میں 13 نومبر تک توسیع

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

US blogger Cynthia Ritchie asked to leave Pakistan in 15 days

اسلام آباد: عدالت نے سنتھیا رچی کے پاکستان میں قیام میں 13 نومبر تک توسیع کردی، رحمان ملک کی درخواست پر نوٹسز جاری کردیئے گئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے امریکی بلاگر سنتھیارچی کی ملک بدری کا نوٹیفکیشن معطل کر کے وکلاء کو دلائل پیش کرنے کے لئے 13 نومبر تک کا وقت دیدیا ہے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سنتھیارچی کے خلاف پیپلزپارٹی کے رہنماء رحمان ملک کی درخواست کی سماعت کی ،اس سے قبل سیشن عدالت نے ان کی درخواست خارج کردی تھی۔

رحمان ملک نے اسلام آباد کی سیشن عدالت میں قزف (نفاذِ حدود) آرڈیننس 1979 کے تحت اسلام آباد کی ایک سیشن عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔

اس سے قبل امریکی بلاگر سنتھیا رچی نے الزام عائد کیا تھا کہ 2011 میں سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے مجھ سے زیادتی کی تھی۔

مزید پڑھیں:امریکی شہری سنتھیا رچی کی ویزے کی درخواست مسترد کرنے کا سرکاری حکم چیلنج

رحمان ملک کی درخواست پر امریکی بلاگر کی ملک بدری کا فیصلہ کیا گیا تھاجبکہ سنتھیا رچی نے اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا تھا جس پر ان کو 13 نومبر تک پاکستان میں قیام کی اجازت مل گئی ہے۔

Related Posts