سمندری طوفان کا سندھ اور بلوچستان سے ٹکرانے کا امکان، ساحلوں پر دفعہ 144 نافذ

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

کراچی: سمندری طوفان کا سندھ اور بلوچستان سے ٹکرانے کا امکان ہے جبکہ 13 سے 14 جون کو ساحلی پٹی پر گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کی سمت تبدیل ہو کر شمال مشرق کی طرف ہوگئی، طوفان کے گرد 120 سے 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ سسٹم کے گرد 25 سے 30 فٹ بلند لہریں اٹھ رہی ہیں جب کہ طوفان کے رخ کا اندازہ لگانے میں مزید 36 سے 48 گھنٹے لگیں گے۔

علاوہ ازیں طوفان عمان، بھارتی ریاست گجرات، سندھ اور بلوچستان کے ساحل سے ٹکرانے کا امکان ہے، سمندر میں طغیانی اور معمول سے بلند لہریں اٹھ سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

گوجرانوالہ، تیل کے گودام میں کھڑے ٹینکر میں آتشزدگی سے 5افراد زخمی

محکمہ موسمیات کے مطابق 13 یا 14 جون کو سندھ اور بلوچستان کی ساحلی پٹی پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے ماہیگیروں کو 12 جون تک سمندر میں جانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

دوسری جانب سمندری طوفان بیپار جوئے کے پیش نظر کمشنر کراچی نے سمندر میں جانے پر دفعہ 144 نافذ کردی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سمندر میں نہانے اور شکار کرنے پر پابندی ہوگی، سمندر میں موجود ماہی گیروں کو بھی خطرہ ہے، پابندی 11 جون تک عائد رہے گی۔

Related Posts