کسٹمز کی کارروائی، کوکین میں استعمال ہونیوالا کیٹامائن کیمیکل برآمد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

customs seized the chemical ketamine used in cocaine

کراچی: پاکستان کسٹمز پریوینٹیو کراچی کی منشیات کے خلاف ماڑی پور میں بڑی کارروائی، کوکین کی تیاری میں استعمال ہونیوالااعلیٰ کوالٹی کا کیٹامائن کیمیکل برآمد کرلیا گیا۔

کسٹمز ذرائع کے مطابق ماڑی پور میں واقع گودام پر چھاپہ خفیہ اطلاع اور مضبوط شواہد کی بنیاد پر مارا گیا،کارروائی کے دوران اسمگلڈ شدہ 820 کلو گرام کیٹامائن کیمیکل برآمد کر لیا گیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کیٹامائن اعلی کوالٹی کا ایک کیمیکل ہے جسے کوکین نامی ڈرگ کو بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے،کیٹامائن کے پیکٹوں کو ڈرموں میں انتہائی مہارت سے چھپایہ گیا تھا۔

محتاط اندازے کے مطابق برآمد شدہ کیٹامائن کی مالیت 8 کروڑ 20 لاکھ روپے ہے۔ اسمگلڈ شدہ کیٹامائن کو بحفاظت کسٹمز وئیر ہائوس منتقل کر دیا گیا۔ ڈرگز کے خلاف کسٹمز پریوینٹیو کی یہ بڑی کاروائی ہے، اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کسٹمز کی جانب سے سماج دشمن عناصر اور اسمگلرز کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں.

گزشتہ ہفتے بھی کسٹمز نے 3 مختلف کامیاب کارروائیاں کیں، چنیوٹ سے شارجہ کیلئے بک کرائے گئے پارسل سے 7 قدیم اور نایاب قسم کے کوائن برآمد کیے گئے جن کی تصدیق محکمۂ آثارِ قدیمہ نے کی۔

دوسری کارروائی میں گلبرگ لاہور سے ہانگ کانگ کیلئے بک کرائے گئے پارسل سے 300 سائیکو ٹراپک (نشہ آور) گولیاں برآمد کی گئیں جبکہ تیسری کارروائی کے دوران دبئی سے کراچی آنے والے مسافر کے سامان کی تلاشی لی گئی۔

سامان کی تلاشی کے دوران مہنگے ترین موبائل فونز، 10 ہزار میموری کارڈز، مصنوعی زیورات اور قیمتی پتھر برآمد کر لیے گئے۔ کسٹمز کے مطابق تینوں کارروائیوں میں ضبط کیے گئے سامان کی مالیت 5 کروڑ روپے بنتی ہے۔

مزید پڑھیں:سی ٹی ڈی کے چھاپے،ایم کیو ایم لندن کے 5 ٹارگٹ کلرز گرفتار

یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی میں پسے ہوئے پتھروں کی آڑ میں 1 کروڑ 40 لاکھ روپے کی چھالیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔

Related Posts