کسٹمز کی کراچی ایئر پورٹ پر تابڑ توڑ کارروائیاں، خطیر غیر ملکی کرنسی پکڑی گئی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فائل فوٹو کراچی بین الاقوامی ہوائی اڈہ

کسٹمز نے کراچی ائیرپورٹ پر 2 کارروائیوں میں ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کی غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔

کسمٹز حکام کے مطابق کراچی سے دبئی کے  راستے انڈونیشیا کے مسافر سے 27 ہزار سے زائد امریکی ڈالر برآمدکیےگئے۔ انڈونیشیائی باشندہ پرواز ایف زیڈ 332 کا مسافر تھا، اس نے ڈالر اپنے بیگ میں چھپا رکھے تھے۔ دوسری کارروائی میں کسٹمز نے کراچی سے دمام کے مسافر سے 95 ہزار سعودی ریال برآمد کیے۔

کسٹمز حکام کے مطابق محمد عرفان اللہ نامی مسافر گلف ائیر کی پرواز  جی ایف 751 کے ذریعے دمام جا رہا تھا، دمام کے مسافر نے بھی سعودی کرنسی بیگ میں چھپا رکھی تھی۔ دونوں کارروائیاں ڈیپارچر پر تعینات کسٹمز کی شفٹ ون کے عملے نے کی ہیں۔

خیال رہے کہ مسافروں کو پاکستان سے بیرون ملک صرف پانچ ہزار ڈالر یا اس کے مساوی رقم لے جانے کی اجازت ہے۔ پانچ ہزار ڈالر سے زائد رقم لے جانے والے مسافروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔

Related Posts