دنیا بھرمیں ثقافتی سرگرمیاں معطل کردی گئیں، پاکستانی فنکاروں کے کروڑوں ڈوب گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دنیا بھرمیں ثقافتی سرگرمیاں معطل کردی گئیں، پاکستانی فنکاروں کے کروڑوں ڈوب گئے
دنیا بھرمیں ثقافتی سرگرمیاں معطل کردی گئیں، پاکستانی فنکاروں کے کروڑوں ڈوب گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:کورونا وائرس کے پھیلنے سے امریکا، کینیڈا، یورپ، برطانیہ، آسٹریلیا اور مڈل ایسٹ سمیت بیشتر ملکوں میں 23 مارچ کے حوالے سے ہونے والے کنسرٹس منسوخ کر دیئے گئے‘۔

مذکورہ صورتحال کے باعث پاکستانی گلوکاروں اور آرگنائزرز کو کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑے گا۔

پاکستان میں دہشت گردی کے خطرات سمیت دیگر مسائل کے باعث پاکستانی گلوکاروں اورآرگنائزرز کے لیے دیگر ممالک کی مارکیٹ منافع بخش کاروبار کے لئے اہم کردار ادا کر رہی تھی۔

جس سے بین الاقوامی شہرت یافتہ قوال استاد راحت فتح علی خان، عاطف اسلم، علی ظفر، عارف لوہار،حمیرا ارشد اور بہت سے دوسرے گلوکار بیرون ممالک ہونے والے میوزک پروگراموں میں پرفارم کرکے جہاں پاکستان کا نام روشن کرتے ہیں، وہیں وہ اس سے خاصا منافع بخش کاروبار بھی کرنے میں کامیاب رہتے ہیں۔

منسوخ ہونے والے کنسرٹس میں جہاں پاکستانی گلوکاروں کے پروگرام شامل تھے وہیں بھارت سمیت مغربی ممالک کے گلوکاروں کے پروگرام بھی منسوخ کردئے گئے ہیں۔

امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا، یورپ میں ہونے والے فلم ایوارڈز اور دیگر تقریبات کو بھی ملتوی کرنے کے احکامات جاری صادر کئے گئے ہیں، اس سلسلے میں پاکستانی فنکاروں کو کروڑوں روپوں کا نقصان برداشت کرنا پڑ ے گا۔

شوبز انڈسٹری کے حلقوں کی رائے کے مطابقکورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، ایسے میں احتیاطی تدابیر کو ترجیح دینا چاہیے‘ تاکہ اس صورتحال سے باہر نکلا جا سکے۔

Related Posts