سی ٹی ڈی کی کارروائی، پاک فوج پرحملوں میں ملوث دہشت گرد گروہ کے 2ارکان ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

کراچی میں محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور وفاقی حساس ادارے کی مشترکہ کامیاب کارروائی کے دوران 2 خطرناک دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں جن کا تعلق ٹی ٹی پی (تحریکِ طالبان پاکستان) سے بتایا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی سندھ اور وفاقی حساس ادارے نے سکھر پٹنی تھانے کی حدود میں کامیاب کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2 خطرناک دہشت گرد ہلاک ہوئے جن کی شناخت ولایت زیب اور شاہ محمود کے ناموں سے ہوئی ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ادارے کو تحریکِ طالبان پاکستان جنوبی وزیرستان نونر اسلام گروپ کے 2 دہشت گردوں کی سندھ آمد کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔ خفیہ ذرائع نے آگاہ کیا کہ دہشت گرد کسی بڑی تخریبی کارروائی کی منصوبہ بندی کیلئے سندھ میں داخل ہوئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاعات کے بعد حساس ادارے اور سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی کڑی نگرانی کی۔ گزشتہ شب دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے محاصرہ کیا تو دہشت گردوں نے پولیس اہلکاروں پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی۔

محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ نور اسلام گروپ جنوبی وزیرستان اور ضلع شانگلہ میں متعدد دہشتگ گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔ ہلاک دہشت گرد شانگلا میں پولیس موبائل کو بم سے اڑا چکے تھے۔

ہلاک دہشت گرد شانگلا میں پولیس موبائل کو بم سے اڑاکر 5 پولیس کاروں کی شہادت کا سبب بنے تھے۔ ٹی ٹی پی نور اسلام گروپ کے مارے گئے دہشت گرد جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی متعدد چیک پوسٹوں پر دستی بموں سے حملے میں بھی ملوث رہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی کی کارروائی، تحریک طالبان کے 2خطرناک دہشت گرد گرفتار

Related Posts