سی ٹی ڈی کی کراچی میں کارروائی، ٹارگٹ کلر سمیت 4 ملزمان گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سی ٹی ڈی کی کراچی میں کارروائی، ٹارگٹ کلر سمیت 4 ملزمان گرفتار
سی ٹی ڈی کی کراچی میں کارروائی، ٹارگٹ کلر سمیت 4 ملزمان گرفتار

کراچی: سی ٹی ڈی کی کراچی میں کارروائی، ٹارگٹ کلر سمیت 4 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ چاروں ملزمان سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث ہیں۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزمان میں فرحان علی، محمد مظہر، محمد عاطف اور فرخ شہزاد شامل ہیں، ملزم فرحان علی کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے، ملزم نے 5 افراد کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔ملزم فرحان نے مخالفین کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا تھا۔

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ ملزم محمد مظہر 99 یونٹ انچارج تھا اور یونٹ کی سطح پر اسلحہ کی ترسیل کیا کرتا تھا، ملزم عاطف اور فرخ بھتہ وصولی کیا کرتے تھے۔

بھتے کے لیے ملزمان معزز شہریوں کو بھتے کی پرچیاں دے کر خوفزدہ کرتے اور اسلحہ کی نمائش سے ڈرا دھمکا کر بھتہ وصول کرتے تھے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش کا آغاز کردیا ہے،جس کے بعدمزید گرفتاریوں کے ساتھ ساتھ ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروئی کی جائے گی۔

Related Posts