کراچی: سی ٹی ڈی نے ایم کیو ایم لندن کے اشتہاری ملزم سلیم بلوچ عرف سلیم بلجیم کی گرفتار کے لئے بیلجیم حکام کو خط لکھ دیا۔
باہیمی قانونی کارروائی کا خط ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد کی جانب سے لکھا گیا ہے، خط ایف آئی اے اور وزارت خارجہ کے توسط سے بیلجیم حکام کو بھیجا گیا ہے۔
سلیم بیلجیم شہر میں ایم کیو ایم لندن کے ٹاگٹ کلرز کو ہدایت جاری کرتا ہے، ملزم کے 3 وارداتوں میں براہ راست ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں،ملزم دہشت گردی کی واردات کے لئے فنڈنگ اور کارکنوں کو بھرتی کرتا ہے۔
گرفتار ملزم واحد عرف سودا گر کے اعترافی بیان کے مطابق سلیم یورپ میں بھی جرائم پیشہ وارداتوں میں ملوث ہے، ملزم بیلجیم کا شہری ہے اور آج کل بانی ایم کیوایم کے پاس لندن میں مقیم ہے۔
8 دسمبر 2018 کو سلیم بیلجیم کی ہداہت پ ایم کیو ایم پاکستان کی محفل میلاد میں شریک قیادت پر حملہ کیا گیا۔23 دسمبر 2018 کو پاک سر زمین پارٹی کے دفتر پر حملہ کیا گیا جس میں ایک کارکن جاں بحق اور متعد رخمی ہوئے تھے۔
11فروری 2019 کو نیو کراچی میں شکیل انصاری کو فائرنگ کرکے قتل کیا، فائرنگ کے واقعے میں محمد عاظم نامی شخص زخمی بھی ہوا تھا۔