پشاور دھماکے میں شہادتیں 62 ہوگئیں، دہشت گردوں کے دو سہولت کار گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

CTD arrests two in connection with Peshawar blast

پشاور :قصہ خوانی بازار کے کوچہ رسالدار میں مسجد کے اندر ہونے والے تباہ کن بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 62 ہو گئی جبکہ پانچ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے دو سہولت کار وں کوگرفتارکرلیا۔

دھماکے کی تحقیقات کے سلسلے میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا،پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 7 خول ملے جبکہ پولیس نے زخمیوں کے بیانات بھی قلمبند کر لیے ہیں۔

یادرہے کہ خودکش بمبار نے مسجد میں داخل ہونے سے قبل پولیس اہلکاروں اور دیگر نمازیوں پر فائرنگ کی،بعدازاں خود کو منبر کےسامنے اڑایا ،دھماکے کے بعد مسجد کے ہال میں ہر طرف انسانی اعضاء پھیل گئے۔

مزید پڑھیں:پشاورمیں دھماکے کے بعد پاک آسٹریلیا ٹیموں کیلئے سیکورٹی ہائی الرٹ

ابتدائی تحقیقات کے مطابق خودکش حملہ آور دو سہولت کاروں کے ساتھ رکشے میں آیا تھا، پولیس کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق خودکش حملہ آور2 سہولت کاروں کے ساتھ نمک منڈی سے آئے تھے۔

خودکش حملہ آور رکشہ میں جائے وقوعہ پر پہنچا، حملہ آور کے ہمراہ 2 ہینڈلرز بھی تھے ، خودکش حملہ آور کوہاٹی گیٹ کی سمت سے کوچہ رسالدار کی جانب روانہ ہواتھا، ایک ہینڈلر سڑک پر ہی رک گیا جبکہ دوسراحملہ آور کے ہمراہ گلی میں داخل ہوا اور مسجد کی جانب بڑھتے ساتھی ہینڈلر نے سفید لباس پہن رکھا تھا اورچہرہ چادر سے چھپایا ہوا تھا۔

اس طرح خودکش حملہ آور نے سیاہ لباس پہن رکھا تھا اور جیکٹ پہن رکھی تھی ایک ہینڈلرجو باریش تھا، نے واسکٹ اور چادر کندھے پر رکھی تھی۔

Related Posts